حیدرآباد۔12۔مئی (اعتمادنیوز) اتر پردیش کا اہم حلقہ وارناسی کے کانگریس
امیدوار اجئے رائے نے آج ووٹ ڈالنے کے بعد انتخابی مرکز کے پاس ہی ہاتھ کا
نشان
دکھائے جانے پر آج قومی الیکشن کمیشن نے سخت نوٹ لیتے ہوئے ان پر
کیس درج کرنے رٹرننگ عہدیدار کو حکم دی۔ واضح رہے کہ پولنگ بوتھ کے پاس
ووٹ کے اخفا کو بر قرار رکھنا لازم ہے۔